حیدرآباد: 23 جون (منصف ٹی وی) نیٹ امتحان میں ہوئی دھاندلیوں کو لےکر مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف ملک بھر کے طلبا احتجاج کررہے ہیں۔ اسی طرح آج بروز اتوار شہرحیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں واقع بی جے پی دفتر کے روبرو یوتھ کانگریس کارکن سینکڑوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی یوتھ کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ملزمین کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کی۔ احتجاجی یوتھ کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے لاکھوں طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کا مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے لاکھوں طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔