آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سات افراد کا پولی گراف ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔
سی بی آئی کے کلکتہ دفتر میں ملزم سنجے رائے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش، چار ڈاکٹر جو واقعہ کی رات متاثرہ کے ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ ایک رضاکار کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
سی بی آئی کا مقصد ان ملازمین کے بیانات کی تصدیق کرنا ہے، کیوں کہ دیگر میڈیکل رپورٹس
واقعے سے واضح طور پر جوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ سی بی آئی جاننا چاہتی ہے کہ کیا ان چاروں نے ثبوتوں کے ساتھ کسی طرح سے چھیڑ چھاڑ کی تھی یا وہ کسی سازش کا حصہ تھے۔