Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

اٹھارویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا ہوا آغاز

اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے،جہاں بی جے پی کے سرکردہ ممبر پارلیمنٹ بھرتو ہاری مہتاب کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے،3 جولائی تک جاری رہنے والے اجلاس کے پہلے دو دنوں میں نئے اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی جا رہی ہے۔لوک سبھا کے نئے اسپیکر کا انتخاب 26 جون کو کیا جاۓ گا۔جس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو  27 جون کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔
راجیہ سبھا کا اجلاس اِس مہینے کی 27 تاریخ کو شروع ہوگا،اورپارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔
اس کے علاوہ اپوزیشن نے پیپر لیک اور دیگر مسابقتی امتحانات کو ملتوی کرنے کے معاملے میں بھی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی ہے، جس کی وجہ سے پہلے ہی دن ہنگامہ ہونے کے امکانات ہیں