Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Education

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کا اعلان،گھر بیٹھے اُردو میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہرا موقع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی 1998ءمیں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت کُل ہند دائرہ کار کی حامل یونیورسٹی کی حیثیت سے قائم ہوئی۔ ایکٹ کے مطابق اردو زبان کی ترویج وترقی‘ اردو ذریعہ تعلیم سے اعلیٰ تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی اور تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ اس یونیورسٹی کے مقاصد میں شامل ہے۔ ایکٹ میں یونیورسٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ فاصلاتی اور کیمپس (روایتی ) دونوں طریقوں سے تعلیم فراہم کرے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 25-2024 کے تحت فاصلاتی نظام تعلیم کے لیے داخلہ کا اعلان کر دیا ہے۔آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے اور فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر تک ہے۔ 
فاصلاتی کورسز کے داخلے آن لائن دیئے جارہے ہیں۔ اس لیے طلبہ کو اپنا فارم آن لائن ہی پر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر دستیاب ہیں۔
فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت مانو یونیورسٹی میں ایم اے  (اردو، ہندی،انگریزی،تاریخ،)ایم اے عربی اور ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں تعلیم دی جا رہی ہیں،
اسکے علاوہ بی اے ،بی کام،بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز)،ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن،ایک سالہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش،ڈپلوما ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن،ڈپلوما ان امپلائبلیٹی اسکلس،ڈپلوما ان اسکول لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ،سرٹیفیکیت کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی،اور سرٹیفکیٹ ان فنکشنل انگلش میں بھی داخلے مطلوب ہیں۔
مندرجہ بالا پروگرامس میں داخلے کے لئے درخواست فارم رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ اسناد کی تصدیق کے بعد پراسپیکٹس 2024-25 میں دی گئی تفصیل کے مطابق پروگرام کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہلپ لائن نمبر 23008463-040 اور 23120600-040 (22082207 ) پر صبح  7:00 بجے سے 9:00 بجے سے شام  تک رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ ، بنگلور، ممبئی ، پٹنہ، در بهنگه، سری نگر ، رانچی، امراوتی
حیدرآباد، جموں نوح، ورانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ manuu.edu.in/dde
آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے ۔ فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024 رات 11:59 بجے سے قبل مقرر ہے۔