Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

ریاست گجرات میں سیلاب کی تباہی،کئی لوگ گھر سے بے گھر 28 افراد جاں بحق، ریڈ الرٹ جاری

ریاست گجرات اس وقت شدید مشکلات سے گھرے ہوۓ ہیں۔ 
مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر میں سیلاب کی تشویشناک صورتحال ہے۔
گجرات کے 18 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جس میں دوارکا، جام نگر، موربی، سریندر نگر، جوناگڑھ، راجکوٹ، بوٹاڈ، گر سومناتھ، امریلی اور بھاو نگر سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ساتھ ہی، اگلے 5 دنوں تک حالات بدحال رہنے کی امید بتائی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گجرات میں اگلے 5 دنوں تک موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 29 اگست کو محکمہ موسمیات نے گجرات کے 33 میں سے 11 اضلاع میں بارش کے لیے ریڈ الرٹ اور باقی 22 اضلاع میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاستی حکومت نے حفاظتی اقدامات جاری کر دئے ہیں۔
وزیر صحت اور حکومت کے ترجمان رشیکیش پٹیل نے کہا کہ کچھ علاقوں میں 10 سے 12 فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔
سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد انہوں نے  بتایا کہ موسلا دھار بارش اور اجوا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد شہر سے بہنے والی دریائے وشوامتر منگل کی صبح 25 فٹ کے خطرے کے نشان کو عبور کر گئی۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے بدھ کو گاندھی نگر میں سیلاب کی صورتحال کے لیے راحت اور بچاؤ کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق گجرات میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 40 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ گجرات میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے دو دنوں میں مجموعی طور پر 16 افراد کی موت ہو گئی ہے۔