Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ایک طالب علم نے مبینہ طور پر کی خودکشی

دارالحکومت دہلی سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مولانا آزاد میڈیکل کالج میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ جاۓ وقوعہ پر تفتیش کر رہی پولیس نے یہ اطلاع دی کہ امت کمار نامی طالب علم کی لاش منگل کی شام ان کے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ حادثہ کی جگہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ امت کمار ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کے پہلے سال کے طالب علم تھے۔ 
متوفی امت کے چچا ہر شام اس سے ملنے ہاسٹل آتے تھے۔ منگل کی شام جب وہ امت سے ملنے پہنچے تو کافی دیر تک دستک دینے کے بعد بھی اس نے دروازہ نہیں کھولا تو دوسرے طلباء کی مدد سے دروازہ توڑا گیا۔ سب نے کمرے کے اندر دیکھا تو امت کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔
جیسے ہی طالب علم کی خودکشی کی خبر دیگر طلبہ تک پہنچی، پورے ہاسٹل میں کہرام مچ گیا۔ 
پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی، پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کی ویڈیو گرافی کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ 
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ امت بہادر گڑھ، ہریانہ کا رہنے والا تھا۔
وہ مولانا آزاد میڈیکل کالج سے ایم ڈی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اور کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھا۔
 
نوٹ: اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا خودکشی کے خیالات رکھتا ہے، تو یہ ایک بہت سنگین طبی ایمرجنسی ہے۔ آپ حکومت ہند کی جیونساتھی ہیلپ لائن 18002333330 پر فوری رابطہ کریں۔ آپ ٹیلی ہیلتھ ہیلپ لائن نمبر 1800914416 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کی شناخت محفوظ رکھی جائے گی۔ مکمل طور پر خفیہ اور ماہرین آپ کو اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضروری مشورہ دیں گے یاد رکھیں کہ جان ہے تو جہان ہے۔