Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فاصلاتی نظام تعلیم میں فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

جامعہ ملیہ اسلامیہ: فاصلاتی نظام تعلیم فارم بھرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے! اب اپلائی کرنے کی  آخری تاریخ: 07 ستمبر 2024 تک ہے۔
تعلیمی ترقی میں فاصلاتی نظام تعلیم ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، ایسے طلبہ جو تعلیمی میدان میں کسی مجبوری کے تحت پیچھے رہ گۓ ہوں خاص کر مدرسہ کے طلبہ جو عصری تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں انکے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طرز عمل ادارہ جو فاصلاتی نظام تعلیم فراہم کر رہی ہے باعث نعمت ہیں۔
خیال رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سال 25-2024 کے تحت فاصلاتی نظام تعلیم کے لیے داخلہ کا اعلان کر دیا گيا ہے۔ جہاں آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 تک ہے۔
نوٹ: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قائم فاصلاتی نظام تعلیم اور پرائویٹ نظام تعلیم دو مختلف چیزیں ہیں. فاصلاتی/distance میں آن لائن کلاسیز بھی ہوتی ہیں، جبکہ پرائویٹ نظام تعلیم میں صرف فارم بھرنا ہوتا ہے اور امتحان ہوتا ہے.کلاس نہیں ہوتی. لہذا فارم بھرتے وقت پروسپیکٹس کا بغور مطالعہ کریں۔