Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

ماہ ستمبر کا آغاز، مہنگائی کے ساتھ، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوا اضافہ

آج سے نئے مہینے ستمبر کا آغاز ہوتے ہی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ یکم ستمبر یعنی آج سے ملک کے کچھ ریاستوں میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے تک مہنگا ملے گا۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سے لے کر ممبئی تک کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں یکم ستمبر 2024 کو صبح 6 بجے سے نافذ کر دی گئی ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کیلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ 14 کیلو والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں پہلے کے مطابق ہی ہیں۔ قیمتوں میں تازہ تبدیلی کے بعد دہلی میں 19 کیلو والا ایل پی جی سلنڈر 1652.50 روپے سے بڑھ کر 1691.50 روپے ہو گیا ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 1764.50 روپے سے بڑھا کر 1802.50 روپے کر دی گؑئی ہے یعنی 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ممبئی میں یہ سلنڈر 39 روپے مہنگا ہوکر 1644 روپے میں ملے گا۔ جنوبی ریاست چنئی کی بات کی جائے تو یہاں 1817 روپے میں ملنے والا کمرشیل سلنڈر اب 1855 روپے میں ملے گا۔
یاد رہے کہ اگست ماہ میں بھی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ایسے میں یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے جب کمرشیل گیس سلنڈر مہنگا ہوا ہے اور صارفین کو مہنگائی کی ایک اور چوٹ لگی ہے۔