Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

تبدیلیٔ مذہب کیس معاملہ میں مولانا کلیم صدیقی سمیت 15 افراد کے خلاف سزا کا اعلان،12 کو عمر قید اور 4 کو 10 سال کی سزا۔

تبدیلیٔ مذہب کیس معاملہ میں کلیم صدیقی سمیت 15 افراد کے خلاف سزا سنادی گئی ہے۔
تبدیلیٔ مذہب کیس معاملہ میں  12 کو عمر قید اور 4 قصورواروں کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔  
این آئی اے اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے سزا سناتے ہوۓ مولانا کلیم صدیقی اور عمر گوتم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 
 این آئی اے اے ٹی ایس کی عدالت میں سیکشن 417، 120 بی، 153 بی، 295 اے، 121 اے، 123 اور سیکشن 3، 4، اور 5 کے تحت 14 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔ 
یو پی اے ٹی ایس تبدیلیٔ مذہب مقدمہ میں لکھنؤ سیشن عدالت نے مولانا کلیم صدیقی سمیت تمام ملزمین کو قصور وار ٹہرایا تھا۔
بتادیں کہ مولانا کلیم صدیقی کو 22 ستمبر 2021 کو اترپردیش اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کا گروپ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 562 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد انہیں اپریل 2023 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔