Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

وی ایچ پی کے اجلاس میں 30 ریٹائرڈ ججوں نے کی شرکت، ہندوتوا کی ترقیات اورقوم پرستی تبادلۂ خیال

وشو ہندو پریشد نے حال ہی میں ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے تقریباً 30 ریٹائرڈ ججوں نے اتوار کو وی ایچ پی کے ‘ودھی پرکوشتھا’ (قانونی سیل) کے زیر اہتمام  میٹنگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں وارانسی اور متھرا مندر کے قانونی تنازعہ پر بات چیت کی گئی۔ وقف (ترمیمی) بل اور دیگر مسائل کے علاوہ تبدیلی مذہب معاملہ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 
اس میٹنگ کی مناسبت سے وی ایچ پی کے صدر آلوک کمار نے کہا، "ہم نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو اس میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔ جہاں وقف (ترمیمی) بل، مندروں کو حکومت کے حوالے کرنے، مذہب کی تبدیلی جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "مقصد یہ تھا کہ ججوں اور وی ایچ پی کے درمیان آزادانہ خیالات کا تبادلہ ہو تاکہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں تفہیم پیدا کر سکیں۔”
وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ یہ خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا، ”قوم پرستی اور ہندوتوا پر بات ہوئی۔ "ہندوؤں کو متاثر کرنے والے قوانین، مندروں کی آزادی، تبدیلی مذہب، گائے کے ذبیحہ اور وقف بورڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
اتوار کی رات میگھوال نے انسٹاگرام پر میٹنگ کی تصاویر پوسٹ کیں، جس میں VHP کے سینئر لیڈروں جیسے آلوک کمار اور جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین کے علاوہ کئی سابق ججوں نے شرکت کی۔ میگھوال نے کہا، "انڈیا کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مقصد سے عدالتی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں ریٹائرڈ ججز، قانونی ماہرین ، سینئر وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔