ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کی جانب سے 12 اکتوبر کو شہر کریم نگر میں اردو کنونشن اور کل ہند مشاعرہ منعقد ہونے والا ہے۔
ادبی اجلاس دن کے اوقات میں ہوگا جبکہ کل ہند مشاعرہ رات نو بجے سے شروع ہوگا۔
ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ شعیب الحق طالب نے دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر میں پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔
کل ہند مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر حسن رضا صدر ادارہ ادب اسلامی دہلی کریں گے۔
کل ہند مشاعرےہ میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کے مایہ ناز و معروف شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔
دبی اجلاس میں "تعمیری ادب کا فروغ کیوں اور کیسے؟” کے عنوان پر مختلف یو نیور سٹی کے پروفیسرس مقالہ جات پیش کرینگے۔اس اجلاس کے دوسرے سیشن میں محفل افسانہ بھی منعقد کیا جائےگا۔