Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

اندور میں فوج کے 2 جوانوں پر حملہ، ٹرینی فوجی کے ساتھ بندوق کی نوک پر عصمت دری

اندور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دیر رات گۓ ٹرینی فوجی افسران پر چند بدمعاشوں نے پر تشدد حملہ کیا انہیں مارا مارا پیٹا اور بندوق کی نوک پر ان کی خاتون ساتھی کی عصمت دری کی۔
بتا دیں کہ یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا، جب دو فوجی اہلکار اپنی دو خواتین فوجی دوست کے ساتھ اندور سے 50 کلومیٹر دور جام گیٹ کے قریب آرمی فائرنگ رینج میں تفریح کے لیے گۓ ہوۓ تھے۔
اچانک 6 بد معاش وہاں پہنچ گئے۔ اور دو افراد کو یرغمال بنا کر مارا پیٹا۔ باقی دو لوگوں کو 10 لاکھ روپے لانے کے لیے بھیج دیا گيا۔
اس دوران، ایک خواتین ساتھی کے ساتھ بندوق کی نوک پر عصمت دری کی گئی۔
اس معاملہ پرایس پی وصال نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے،اس میں کل 6 لوگ شامل ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 
دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی چاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ لڑکی کا بیان ابھی ریکارڈ ہونا باقی ہے۔ جیسے ہی ایسا ہوتا ہے، ہم مزید کارروائی کریں گے۔