Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

بی یو ایم ایس اور پری طب کا تعارف:مدارس کے طلبہ بھی داخلے کے اہل

کامل طب و جراحت/ BUMS طب یونانی کا ایک اہم کورس ہے جو ساڑھے پانچ سال کی مدت پر محیط ہوتا ہے، جس میں ساڑھے چار سال درسیات اور ایک سال طبابت کی مشق کے لیے مختص ہوتا ہے۔ 
وہ طلبہ جو عصری تعلیم گاہوں سے ہائی اسکول اور انٹر (سائنس اسٹریم سے) پاس کرتے ہیں وہ ڈائرکٹ BUMS  میں داخلہ لینے کے مجاز ہوتے ہیں۔ 
جبکہ مدارس کے طلبہ کے لیے ایک سال اضافی ہوتا ہے جسے Pre-tib  کا نام دیا جاتا ہے۔ پری طب کے ایک سالہ کورس میں Physics/علم طبیعیات، Chemistry  (علم کیمیاء) اور Biology ( علم حیاتیات) وغیرہ کے دروس ہوتے ہیں۔ 
پھر سالانہ امتحانات میں کامیابی کے بعد باقاعدہ BUMS  کا کورس شروع ہو جاتا ہے۔ 
واضح رہے کہ مدارس سے آنے والے طلبہ کو اس کورس کو مکمل کرنے میں ساڑھے پانچ سال کے بجائے ساڑھے چھ سال درکار ہوتے ہیں۔
ساتھ ہی یونیورسٹی سے الحاق شدہ مدارس سے طلبہ نے فضیلت کیا ہو۔ کورس میں داخلہ لینے کے لیے انٹرنس امتحان پاس کرناہوگا۔
* نیٹ پری طب کا امتحان objective سوالات پر مشتمل ہوتا ہے، 
* یہ امتحان negative marking کے ساتھ ہوگا،