Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

مختار انصاری کی موت پر بڑا انکشاف؟ ضلع مجسٹریل نے انکوائری کی حکومت کو پیش کی رپورٹ

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت پر بڑا انکشاف ہوا ہے۔ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، یہ بات مجسٹریل کی تفتیش میں سامنے آئی ہے۔ 
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔ 
28 مارچ کو باندہ جیل میں مختار انصاری کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر علاج کے لیے باندہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ 
 مختار انصاری کے اہل خانہ نے جیل انتظامیہ پر انہیں سلو پوائزر(زہر) دینے کا الزام لگایا تھا جس کی مجسٹریل انکوائری کی گئی۔
اب ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے، جس میں مختار کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے نہ کہ زہر۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختار انصاری کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہارٹ اٹیک کی تصدیق ہوئی ہے۔