Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز نے کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

مغربی بنگال کے کولکتہ میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں انصاف کے مطالبے کو لے کر جونیئر ڈاکٹروں اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان جاری بات چیت کامیاب رہی۔ 
ممتا حکومت مسلسل ان سے کام پر واپس آنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ سپریم کورٹ نے بھی ڈاکٹرز کو کام پر واپس آنے کو کہا تھا۔
تاہم مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نے اپنی ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹر ہفتہ یعنی 21 ستمبر سے کام پر واپس آجائیں گے۔ 
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کی مدد کریں گے۔ پورے 41 دنوں کے بعد ڈاکٹرز ضروری خدمات پر واپس آجائیں گے۔
اس دوران ایمرجنسی سروسز دوبارہ شروع ہو جائیں گی تاہم او پی ڈی خدمات معطل رہیں گی۔
یہ اعلان مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ان کے بیشتر مطالبات کو تسلیم کرنے اور جنوبی بنگال میں شدید سیلاب کی وجہ سے کیا گیا۔