Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

مانسون کی پہلی بارش میں دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ

دہلی: 28 جون (منصف ٹی وی) قومی راج دھانی میں جمعرات کی دیر رات پہلی بارش ہوئی، مانسون کی پہلی بھاری بارش نے دہلی میں تباہی مچا دی ہے۔ ایک طرف سڑکوں پر 2 سے 3 فٹ پانی بھر گیا ہے تو دوسری طرف دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ پیش آگیا ہے۔
اندرا گاندھی ایرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت گرنے سے کئی  گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں 1 شحص ہلاک ہوا ہے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ آج جمعہ کی صبح 5 بجے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ پیش آتے ہی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پھنسی گاڑیوں سے  کئی افراد کو باہر نکالا گیا اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہری ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ میں ذاتی طور پر صورت حال کی نگرانی کر رہا ہوں۔