Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

سی بی ایس ای کا نیا فرمان،سوالیہ پرچے اب اردو زبان میں نہیں ہونگے دستیاب،صرف انگلش اور ہندی میں کیے جائینگے فراہم،

اردو زبان کے تعلق سے پہلے ہی یہ شکایت رہی ہے کہ اس زبان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔
 اب سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بھی اردو  پر نیا ستم ڈھا دیا ہے۔ 
سی بی ایس ای نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ جسکے تحت اب سوالیہ پرچہ صرف انگریزی یا ہندی زبان میں فراہم کیا جائیگا۔ 
اس فیصلے نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔  
سی بی ایس ای نے اعلان کیا ہے کہ کلاس 10 اور 12 کے سوالیہ پرچے مکمل طور پر صرف انگریزی یا ہندی میں فراہم کئےجائیں گے۔
یہ فیصلہ ہندوستان بھر کے اردو میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ایک بڑا چیلینج ہے۔
بشمول مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) جہاں طلباء کو روایتی طور پر اردو میں تعلیم دی جاتی ہے۔ 
اب طلباء کو داخلہ فارم بھرتے وقت انگریزی یا ہندی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 
ان دو زبانوں کے علاوہ کسی اور زبان میں لکھے گئے جوابی پرچے کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ 
کسی تیسری زبان میں جوابات لکھنے والے طلباء کو اس مضمون میں نمبر نہیں دیا جائے گا۔ 
سی بی ایس ای بورڈ کے اس فیصلے نے اردوزبان سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو مایوس کر دیا ہے۔