تمل ناڈو: 28 جون (منصف ٹی وی) تمل ناڈو اسمبلی نے متفقہ طور پر NEET کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ NEET کو ختم کرے اور ریاستی حکومتیں بارہویں کلاس کے نمبروں کی بنیاد پر طلباء کو میڈیکل میں داخلے لینے کی اجازت دیں۔ تمل ناڈو حکومت نے نیٹ معاملے سے ریاست کو مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تمل ناڈو اسمبلی سے منظور قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمل ناڈو میں پلس ٹو امتحان کے نمبروں کی بنیاد پر طلباء کو میڈیکل کورسز میں داخلہ دینے کی اجازت دی جائے، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ قرار داد ایوان میں پیش کی تھی، جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ نیٹ امتحان کو ختم کردے اور ریاستی حکومتوں کو اجازت دے کہ بارہویں کلاس کے نمبروں کی بنیاد پر ریاستوں میں میڈیکل کورسز میں اسٹوڈنٹس کو داخلہ لینے کی اجازت ہو، انہوں نے مزید کہا کہ کئی ریاستوں کے سیاسی قائدین نیٹ کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔