مدھیہ پردیش کے دموہ میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوۓ ہیں۔ جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مرنے والوں میں 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
دراصل،ایک خاندان آٹو میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک ٹرک آیا اور آٹو کو درد ناک طریقے سے کچل دیا۔
حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو آٹو سے کاٹ کر نکالا گیا۔
آٹو کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے جے سی بی کو بلایا گیا۔
تاہم پولیس نے راہگیروں کی مدد سے ٹرک ڈرائیور کو اپنے گرفت میں لیا ہے۔
سبھی لوگ دموہ شہر کے شوبھا نگر کے رہنے والے ہیں اور بندک پور جانے والے تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔
جب ملزم کو پولیس نے پکڑا تو وہ سوالات کے صحیح جواب دینے کی حالت میں بھی نہیں تھا۔