Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

مہم ایک درخت ماں کے نام، سلسلہ اب بھی جاری

اترپردیش: 30 جون (منصف ٹی وی) بی جے پی کی جانب سے پیڑپودے لگانے کے سلسلہ میں مدر ٹری کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے آج اترپردیش کے رائے بریلی میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اس مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر پودے لگاکر درختوں کے تحفظ کا پیام دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے مصروف ترین ماحول میں پیڑ پودوں کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہےعلاوہ ازیں اترپردیش میں جنگلوں کی تعداد بہت کم ہورہی ہے اسی لئے ہم نے اس مہم کا آغاز کیاہے اور یہ موسم پیڑپودے لگانے کیلئے اچھا موقع ہے۔
یاد رہے کہ اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا تاکہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں مدد ملے ساتھ ہی زمین کی بحالی ہو اور خشک سالی سے نجات ملے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم  مودی نے اس مہم کا آغاز عالمی یوم ماحولیات پانچ جون سے کیا تھا، انہوں نے دار الحکومت دہلی کے بدھ جینتی پارک میں شجر کاری کر کے ایک درخت لگاکر مہم ایک درخت ماں کے نام کا آغاز کیا تھا۔