Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

وزیر اعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر کی من کی بات، کہی یہ بڑی باتیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے بعد آج آل انڈیاریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے پہلے ٹیلی کاسٹ میں ملک کے 65 کروڑووٹروں کو ملک کے جمہوری عمل میں حصہ لینے پر مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے من کی بات کے 111 ویں شمارے میں کہا کہ آج میں ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے آئین اور ملک کے جمہوری نظام پر اپنے اٹل اعتماد کا اعادہ کیا ہے۔،2024 کا الیکشن دنیا کا سب سے بڑا الیکشن تھا۔ دنیا کے کسی ملک میں اتنا بڑا الیکشن کبھی نہیں ہوا،جس میں 65 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ میں اس کے لیے الیکشن کمیشن اور ووٹنگ کے عمل سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ غیر ملکی راج سے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 30 جون کا یہ دن بہت اہم ہے۔ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو یوم حول کے طور پر مناتے ہیں، یہ دن بہادر سد ھو کا نہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھر پور مقابلہ کیا۔ نریندر مودی نے کہا، ویر سدھو کا نہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف ڈٹ کر بہادری سے  مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ جھارکھنڈ کی سر زمین کے ان لافانی فرزندوں کی قربانی آج بھی ہم وطنوں کو متاثر کرتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ 'اس سال عالمی یوم ماحولیات پر 'ایک پیڑ ماں کے نام  سے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ میں نے اپنی ماں کے نام پر بھی ایک درخت لگایا ہے اور میں تمام اہل وطن سےگزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ یا ان کے نام پر ایک درخت لگائیں۔ اگر میں تم سے پوچھوں کہ دنیا کا سب سے قیمتی رشتہ کون سا ہے تو آپ ضرور کہو گے ماں۔ ہم سب کی زندگی میں ماں کا مقام سب سے زیادہ ہے۔ ماں ہر دکھ سہنے کے بعد بھی اپنے بچے کی پرورش کرتی ہے۔ ہر ماں اپنے بچے پر ہر طرح کا پیار لاتی ہے۔ ہماری پیدا کرنے والی ماں کی یہ محبت ہم سب پرایک قرض کی طرح ہے جسے کوئی نہیں چکا سکتا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ،آپ کو پیرس اولمپکس میں پہلی بار کچھ چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔ شوٹنگ میں ہمارے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ ٹیبل ٹینس میں مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ہماری شوٹر بیٹیاں بھی ہندوستانی شاٹ گن ٹیم میں شامل ہیں۔ اس بار ریسلنگ اور گھڑ سواری میں ہماری ٹیم کے کھلاڑی بھی ان کیٹیگریز میں برتری حاصل کریں گے جس میں انہوں نے پہلے کبھی حصہ نہیں لی۔