Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

دارالحکومت دہلی میں نئے فوجداری قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا گیا

دارالحکومت دہلی میں نئے فوجداری قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ دہلی کے کملا مارکٹ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا ہے۔ انڈین جسٹس کوڈ 2023 کے تحت یہ مقدمہ ایک فٹ پاتھ پر کارروبار کرنے والے شخص کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں دکاندار کے خلاف نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور برج کے نیچےمبینہ طورپر کاروبار کرنے اورلوگوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں،آپ کو بتاتے چلیں کہ اب سے ایف آئی آر مختلف طریقے سے لکھی جائے گی۔ اسے سیکشن کے ساتھ بی این ایس کے نیچے لکھنا ہوگا۔
اس تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تینوں نئے قوانین سزا کے بجائے انصاف پر مبنی ہیں۔ یہ تینوں قوانین انگریزوں کے دور کے تھے۔ وہ برطانوی حکمرانی کو مضبوط اور تحفظ دینے کے لیے بنائے گئے تھے۔ اس کا مقصد انصاف دینا نہیں بلکہ سزا دینا تھا لیکن ہندوستان کی جمہوریت انصاف کے تصور پر مبنی ہے اور فوجداری انصاف کا نظام اسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔