Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

ہاتھرس میں پیش آنے والے المناک حادثے میں100سے زائد افراد ہلاک

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔عینی شاہدین اور عقیدت مندوں کے مطابق ستسنگ ختم ہونے کے بعد یہاں  آنے والے عقیدت مندوں میں بابا کے قدموں کی دھول لینے کی ہوڑ مچ گئی، یہی بھگدڑ کی وجہ بنی جس کے بعد یہ بڑا حادثہ واقع ہوا۔
 یوپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب  کے دوران زبردست بھگدڑ مچنے کی وجہ سے 100  سے زائد افراد کی موت ہو گئ ہے جبکہ کئی لوگ  سنگین حالت میں ہیں، زخمی لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سَتسَنگ میں  ہزاروں لوگوں نے شرکت کی  تھی۔یہ افسوسناک واقعہ  ہاتھرس کے سکندرا راؤ علاقہ میں    پیش آیا ہے۔جس کی تصویریں دل دہلا دینے والی ہیں ۔آج بھی اسپتال کے باہر جذباتی مناظر دیکھے جا رہے ہیں،لوگ ابھی بھی اپنے رشتہ داروں  کو تلاش کر رہے ہیں۔
جس جگہ پروگرام کا انعقاد ہوا تھا وہاں اس وقت فورینسک کی ٹیم موجود ہے جو شواہد کو اکھٹا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔فارینسک ٹیم  ڈاگ اسکوڈ کے ساتھ موجود ہے اور باریک بینی سے یہاں سرچ آپریشن کر رہے ہیں آپ کو بتادیں کے اس بھگدڑ میں سو سے زیادہ افراد کی جان جا چکی ہے،مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے  ہیں۔ہاتھرس بھگدڑ سانحہ کے باد  بھولے بابا کی تلاش جاری ہے