Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Education

نیٹ امتحان میں ہوئی دھاندلی کے خلاف حیدرآباد میں طلبا کا احتجاج

 
حیدرآباد:4 جلائی (منصف ٹی وی) نیٹ امتحان ہوئے دھاندلی کے خلاف حیدرآباد میں طلبا تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس میں سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا، واضح رہے کہ احتجاجی طلبا نے نظام کالج سے عابڈس چوراہے تک منظم طریقے سے ریلی نکالی اور نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی۔ علاوہ ازیں احتجاجی طلبا نے نیٹ پیپر لیک معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی مانگ کی ۔ ریلی میں شریک احتجاجی طلبا نے انصاف کا مطالبہ کیا اور اس معاملہ کی عدالتی جانچ کی مرکز سے اپیل کی ہے۔