Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

بین ریاستی گانجے کے کاروبار کا پردہ فاش

حیدرآباد: 4 جلائی (منصف ٹی وی) حیدرآباد نارکوٹکس  انفورسمنٹ ونگ اور کمشنر ٹاسک فورس ڈپٹی کمشنر سدھیندرا نے آج منشیات کے خلاف کاروائیوں پر میڈیا کو جانکاری دی دیتے ہوئے بتایا کہ  انفورسمنٹ ونگ اور مقامی حبیب نگر، آصف نگر، کنچن باغ پولیس اسٹیشنوں  کی مشترکہ نگرانی میں چھاپے مارے گئے اور  155 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا تےھا، خیال رہے کہ دو دن پہلے پولیس نے حبیب نگر پولیس کے ساتھ مل کر لکن سنگھ نامی ایک رؤڈی شیٹر کو گرفتار کیا تھا جو منگل ہاٹ کا رہنے والے لکن سنگھ اڑیسہ سے منشیات منگواتا تھا اور گانجہ فروخت کرتا تھا واضح رہے کہ مجموعی طور پر 61 لاکھ مالیت کا گانجہ ضبط کیا گیا ہے، گانجے کےکاروبار میں ملوث انیل دھناجی سوشانت مستری، سومنت منڈل  کو بھی پکڑا گیا ہے، قابل ذکر ہے کہ پولیس نے 8 ملزمان کے ساتھ 155 کلو گرام گانجہ، 1 اسکارپیو گاڑی، 1 آٹو، 61 لاکھ روپے مالیت کے 9 موبائل فون ضبط کیے ہیں۔