Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشپس،اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد: 7 جلائی (منصف ٹی وی) حکومت کی جانب سے جی او نمبر 24 (محکمہ اقلیتی بہبود) مورخہ 19.05.2015 کے تحت "چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم برائے اقلیتی طبقات" متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی اقلیتی طلبہ درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ "چیف منسٹر اوورسیزاسکالرشپ اسکیم برائے اقلیتی طبقات" کے تحت اقلیتی طلباء امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ کے یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس اسکیم کے منتخب امیدوار کو 20 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ یا اصل فیس دی جائے گی۔
درخواست داخل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات www.telanganaepass.cgg.gov.in  پر دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ اس اسکیم کی درخواست 8 جولائی سے 7 اگست 2024 تک بھری جا سکتی ہیں۔