Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

بہار،بنگال سمیت ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار سمیت  ملک کی 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے۔ یہ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی اورنتائج کا اعلان 13 جولائی کو کیا جائے گا۔
ملک بھر کی ان 7 ریاستوں میں اسمبلی کی 13 خالی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل شروع ہے جو شام  تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی اچھی کارکردگی کے بعد حکمراں این ڈی اے کو ان انتخابات میں اپوزیشن سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ آج جن ریاستوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ان میں بہار کی راؤپولی ۔ مغربی بنگال کی رائے گنج۔ رانا گھاٹ ساوتھ۔ بگڈا۔ مینک تلا۔ ٹملناڈو کی وکرا،ونڈی ۔ مدھیہ پردیش کی امر،واڑہ۔اتراکھنڈ میں بدریناتھ۔ پنجاب میں جالندھر ویسٹ۔ ڈیرہ اور ہمیر پور اور نالہ گڑھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش کی بعض اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخاب جاری ہے جو لوک سبھا انتخابات یا ایم ایل اے کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔مغربی بنگال کی چار سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ یہ چار سیٹیں ٹی ایم سی کے پاس تھیں۔ اور ان چاروں سیٹوں کی نمائندگی کرنے والے ایم ایل ایز حالیہ لوک سبھا انتخابات میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے جس کی وجہ سے یہ سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ ایسے میں ٹی ایم سی کیلئے یہ سیٹیں برقرار رکھنا ایک چیالنج ہوگا ساتھ ہی اس الیکشن میں وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر سمیت کئی قدآور اور کچھ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔