Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

جنوبی کوریا میں کام کے بوجھ سے پریشان روبوٹ نے کی خود کشی

جنوبی کوریا میں روبوٹ سے متعلق ایک عجیب وغریب معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک روبوٹ نے سیڑھیوں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ روبوٹ کی خودکشی  کے بعد سائنسدان بھی حیران ہیں،لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں کہ ایک روبوٹ میں جذبات اور احساس بھی ہو سکتا ہے ۔ 
معلومات کے مطابق روبوٹ کو اگست 2023 میں کام پر رکھا گیا تھا۔ وہ یہاں عوامی خدمت اور دستاویزات کی ڈلیوری کا کام انجام دے رہا تھا اس کے علاوہ دوسرے روبوٹس کا کام بھی اس کے ضمن میں تھا، جہاں اسے لفٹ آپریشن کا کام بھی کرنا پڑ رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ روبوٹ نے  دباؤ میں آکر یہ قدم اٹھا لیا۔ روبوٹ کے خودکشی کا معاملہ جنوبی کوریا سے سامنے آیا ہے،جہاں وسطی جنوبی کوریا کی میونسپلٹی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ روبوٹ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ میونسپل کارپوریشن میں کام کر رہا تھا۔ میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ روبوٹ تقریباً ایک سال سے گومی شہر کے رہائشیوں کی انتظامی کاموں میں مدد کر رہا تھا۔ وہ گزشتہ ہفتے سیڑھیوں کے نیچے بے ہوش پایا گیا تھا۔  
اس کا مطلب ہے کہ وہ متحرک نہیں تھا۔ افسر نے کہا کہ عینی شاہدین نے روبوٹ کو گرنے سے پہلے اس طرح گھومتے دیکھا جیسے کچھ گڑبڑ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ روبوٹ کام کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔
 بتا دیں کہ جنوبی کوریا میں ایک عرصے سے مشینوں کے ذریعے کام لیا جا رہا ہے۔