Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

اننت امبانی کی شادی میں ستاروں کی طرح جگمگاتا جیو ورلڈ کنونشن سینٹر ہال

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین  اور مینجنگ ڈائریکٹر  مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔ ایک ایسی شادی جس نے دنیا بھر سے  سرخیاں بٹوری ۔ستاروں سے سجی محفل میں جہاں مقبول بالی ووڈ کے ستاروں نے جلوے بکھیرے وہیں دنیا بھر کی نامور ہستیوں نے اس شادی میں چار چاند لگائے ۔ایک طرف آسمان میں جگمگاتے ستارے تھے تو دوسری طرف ممبئی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں اننت امبانی کی شادی کی جگمگاہٹ تھی ایسا لگ رہا تھا کہ ستارے زمین پر اتر آئے  ہیں دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں اس شادی کی  چمک دمک پر ٹھہر سی گئی تھی جہاں اس شادی کے چرچے  ہیں وہیں  ممبئی کے باندہ کرلا کے اس شادی خانے  کی بھی دھوم ہے  جہاں یہ شادی منعقد ہوئی اس جیؤ ورلڈ کنونشن سینٹر ہال کی کافی خصوصیات ہیں  ۔ آپ کو بتا دیں کہ اس ہال کی اسکوئر فٹ 1،07،600مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ساتھ ہی جیو ورلڈ سینٹر میں ایک ثقافتی مرکز، ایک میوزیکل فاؤنٹین، دنیا کے تمام بڑے برانڈز کے ریٹیل شو رومز، پرتعیش کیفے اور ریستوراں، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور دفاتر اور ایک جدید ترین کنونشن سنٹر بھی ہے۔