Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

انسپکٹر کی گولی لگنے سے سپاہی یعقوب کی ہوئی موت۔ حادثہ یا سازش؟

اتر پردیش کے علی گڑھ میں دروغہ راجیو کی گولی چلنے سے سپاہی یعقوب کی موت ہو گئی ہے۔
بتا دیں کہ اتر پردیش کے علی گڑھ میں دروغہ راجیو اور سپاہی یعقوب گؤ کشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے گۓ تھے۔ مقابلے کے دوران دروغہ کی پستول بند ہوگئی، جہاں اسے کھولنے کی کوشش کے دوران اچانک ایک گولی چلی اور وہ سپاہی یعقوب کے سر میں جا لگی۔ جس کی وجہ سے یعقوب کی موت ہو گئی۔ 
دروغہ، سپاہی یعقوب کو گھرمیں بلانے آیا تھا جہاں انہوں نے کہا کہ ہیمں گؤ کشی کرنے والوں کی اطلاع ملی ہے۔ سپاہی یعقوب دروغہ کے ساتھ گؤ کشی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ان کے ساتھ روانہ ہوۓ،
مگر اچانک کچھ دیر میں یہ افسوسناک خبرآئی کہ گؤ کشی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے کے دوران دروغہ راجیو کی پستول سے گولی چلنے کی وجہ سے سپاہی یعقوب کی موت ہو گئی ہے۔ سرکاری بیان میں دروغہ راجیو کا کہنا ہے کہ گولی اس کے پیٹ کو چاک کرتے ہو‎ۓ سپاہی یعقوب کے سر میں لگ گئی۔ مگر سپاہی یعقوب کے والد یہ ماننے سے انکار کر رہے ہیں،یعقوب کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ دروغہ کے پیٹ میں گولی لگنے کے بعد یعقوب کے سر میں گولی کیسے لگ سکتی ہے،یہ کوئی سازش ہے، میرے بیٹے کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا ہے،
مزید انہوں نے کہا کہ سر میں گولی مار کر ہی ایسے واقعہ کو سر انجام دیا جا سکتا ہے، اسکے علاوہ انہوں نے پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی  کیا ہے۔