Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

نیٹ یوجی پیپر لیک معاملہ میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،نتائج آن لائن جاری کرنے کی ہدایت

آج نیٹ-یوجی 2024 امتحان کے تعلق سے سپریم کورٹ میں انتہائی اہم سنوائی ہوئی۔ نیٹ امتحان میں پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کی عرضی پرسنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے این ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر نیٹ-یوجی امتحان کے ریزلٹ کو اَپلوڈ کریں۔ ساتھ ہی عدالت نے طلبا کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی بھی تاکید کی اور نتائج شہر و مرکز کی بنیاد پر اپلوڈ کی جاۓ۔ سپریم کورٹ نے این ٹی اے  کو ریزلٹ اَپلوڈ کرنے کے لیے 20 جولائی تک کا وقت دیا  ہے۔
بتا دیں کہ نیٹ-یوجی 2024 امتحان میں  پیپر لیک اور بے ضابطگی معاملہ پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور دو دیگر ججوں جسٹس جے بی پاردیوالا و جسٹس منوج مشرا کی ڈویزن بنچ نے سنوائی کی ہے۔ 
بعد ازاں 22  جولائی کو اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔