Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ایکٹنگ کے دوران 11 سالہ بچے کی گئی جان

مدھیہ پردیش کے ضلع مونیرا سے دلوں کو تڑپا دینے والا ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 
 سوشل میڈیا پر ریل بناکر پھانسی لگانے کی ایکٹنگ کرنے والے ایک کم عمر نوجوان لڑکے کی موت ہو گئی۔ 
 بتا دیں کہ 21 جولائی کو 11 سالہ کرن پرمار اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کر رہا تھا،
کرن نے اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ ایک خطرناک ایکٹنگ کرنے والا ہے جسکا وہ لوگ ریل بنا لیں، 
اس نے رسی کی مدد سے درخت سے پھانسی لگانے کا ڈرامہ کیا مگر اس دوران حقیقی طور پر پھندہ اس کے گلے میں پھنس گیا اور وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔
جبکہ اس لڑکے کے تمام دوست جو کہ ریل بنا رہے تھے وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کا دوست ایکٹنگ کر رہا ہے، 
کچھ دیر میں جب لڑکے کی موت ہوگئی تب انہیں معلوم ہوا کہ حقیقت میں ان کے دوست کو پھانسی لگ چکی ہے۔
یہاں تک کہ وہاں سے گزرنے والے افراد نے بھی شروع میں یہی سمجھا کہ وہ ایکٹنگ کر رہا ہے اور کسی نے بھی اسے بچانے کی کوشش نہیں کی کافی دیر تک جب وہ اسی حالت میں لٹکتا رہا تو مقامی افراد نے اسے اتار کر ہاسپٹل منتقل کیا،جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔