Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

بی جے پی حکومت کی تیسری معیاد کا پہلا بجٹ کچھ دیر میں ہوگا پیش

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ میں بی جے پی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا مکمل بجٹ پیش کریں گی
بتا دیں کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جاری ہے جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔ 
اس کے علاوہ نرملا سیتا رمن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری اداروں کیلئے اقدامات کا اعلان کریں گی جو ملک کی ترقی کو ریلیف کا انجن ہے۔ واضح رہے کہ آج بجٹ کی پیشکشی کے ساتھ ہی نرملا سیتارامن سابق وزیر فینانس مرارجی دیسائی کا ریکارڈ توڑ دیں گی جنہوں نے اپنی معیاد کے دوران چھ مرتبہ بجٹ پیش کیاتھا۔ نرملا سیتارامن ساتویں مرتبہ بجٹ پیش کرنے جارہی ہیں۔ ادھر دوسری جانب بجٹ والے دن ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ نفٹی صبح 8:18 پر 24537 کی سطح پر ہے اور اس میں 17.80 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس میں 0.07 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ نفٹی صرف سبز نشان پر شروع ہوگا۔ اس دوران نرملا سیتا رمن نے وزارت خزانہ پہنچ کر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں بجٹ کی مکمل کاپی پیش کی۔