Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

تلنگانہ بجٹ میں اقلیتوں کیلئے تین ہزار تین کروڑ روپے مختص .رمضان انتظامات، حج کیمپ اور تبلیغی اجتماع کیلئے بھی رقم کی منظوری

 ریاست تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ پیش کیا، ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آج ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے 2,91,159 بجٹ پیش کیا۔
اس بجٹ میں تلنگانہ حکومت نے ریاست کی اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے بجٹ میں 3003 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،
اسکے علاوہ شہر حیدرآباد کی ترقی کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،  
ساتھ ہی بجٹ میں پرانے شہر میں میٹرو کی توسیع کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،
تلنگانہ اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہاکہ ریاست کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے حکومت پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے بچوں کو سیول سروس امتحان میں تیاری کیلئے کوچنگ دی جارہی ہے اور انہیں اسٹائپنڈ بھی ادا کیا جارہا ہے۔ وزیر فینانس نے کہاکہ آئندہ برس جنوری میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے انعقاد کیلئے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ اس سال عازمین حج کے انتظامات بشمول حج کمیپ کے انعقاد کیلئے اس مہینے میں 4 کروڑ 43 لاکھ منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اس سال رمضان المبارک کیلئے 33 کروڑ جبکہ عاشور خاتون کی دیکھ بھال کیلئے 50 لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔