ریاست تلنگانہ میں گزشتہ شب ایک چلتی بس میں ڈرائیور نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کے واقعہ کو انجام دیا،
29 جولائی پیر کی رات نرمل سے پرکاشم جاتے ہوئے ایک پرائیویٹ بس کے ملازم نے چلتی بس میں ایک خاتون مسافر کے ساتھ عصمت دری کی۔ ملزم کی شناخت کرشنا کے طور پر کی گئی ہے، جو نیلور ضلع کے سیتارام پور کا رہنے والا تھا،
بتا دیں کہ یہ واقعہ نصف شب کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہری کرشنا ٹریولز کے ملازم نے خاتون کو پیچھے سے گھسیٹ لیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
خاتون نے بڑی مشکل سے 100 نمبر پر کال کرکے پولیس کو چلتی بس پر واقعہ کی اطلاع دی، جس کے بعد بس کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں ترناکا جنکشن پر روک لیا گیا
خاتون جو کہ آندھرا پردیش کی رہنے والی ہے انہیں طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ فی الحال وہ محفوظ ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عثمانیہ یونیورسٹی پولیس سٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ آن ڈیوٹی ڈرائیور سدھایا کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔