Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

آئی اے ایس آفیسر پریتی سوڈان یو پی ایس سی کی نئی چیئرمین مقرر

یونین پبلک سروس کمیشن میں جاری تنازعہ کے بعد، کمیشن نے آئی اے ایس افسر پریتی سوڈان کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ پریتی سوڈان یکم اگست سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گی،
ہندوستان کی پرسنل منسٹری نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 4 جولائی کو اس وقت کے چیئرمین منوج سونی نے صدر دروپدی مرمو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے قبول کر لیا گیا تھا۔
منوج سونی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
پریتی سوڈان مرکزی صحت سکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں اور وہ 2020 تک اس عہدے پر تھیں۔