Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

16 اگست کو مغربی بنگال میں کھیلا ہوبے دیوس منایا جائے گا

ریاست مغربی بنگال میں 16 اگست کو کھیلا ہوبے دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ جس کے لیے ریاستی حکومت ہر منظور شدہ کلب کو 15000 روپے دے گی۔ 
199 میونسپلٹی، 6 کارپوریشن، 345 بلاکس اور کولکتہ میونسپلٹی کے 144 وارڈ، اضلاع، جی ٹی اے، منظور شدہ کلب، آئی ایف اے اور دیگر کلبوں سے اس 16 تاریخ کو کھیلا ہوبے دیوس منانے کے لیے کہا گیا ہے۔
بتا دیں کہ ریاستی حکومت 16 اگست کو کھیلا ہوبے دیوس منائے گی تاکہ نوجوانوں، طلباء اور بڑے پیمانے پرعوام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔
ریاست کے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری راجیش سنہا نے ضلع مجسٹریٹس کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں انہیں اس کھیل کے پروگرام میں طلباءاور نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے لیے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ پلان تیار کرنے کے لیے ہر ضلع میں ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ تاکہ تمام کلب اس دن فٹ بال سمیت ہر قسم کے کھیلوں کا انعقاد کر سکیں،