Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک دردناک حادثہ 7 افراد ہلاک، 25 زخمی

اتر پردیش کے لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک بار پھر دردناک حادثہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ سیفائی کے قریب اسرہر تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ 
بتا دیں کہ لکھنؤ سے آگرہ جا رہی تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس نے پیچھے سے آگے جا رہی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں کار کے پروں کے پرخچے اڑ گئے اور کار سڑک کے ساتھ ہی گہری کھائی میں جاگری۔ اس المناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو بس سے نکال کر سیفائی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی کی طرف جارہی تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس نے اسرہر تھانہ علاقہ میں آگے بڑھ رہی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت بس میں موجود تمام مسافر سو رہے تھے۔
اچانک ہونے والے حادثے سے بس میں بیٹھے لوگوں میں کہرام مچ گیا اور مسافر ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ اسی دوران بس کے سامنے (کیبن) میں بیٹھے مسافروں نے بتایا کہ آگے بڑھنے والی کار اڑ گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار ہوا میں اڑ کر ایکسپریس وے سے نیچے کھائی میں جاگری۔ اس کار میں سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ساتھ ہی بس میں بیٹھے تین افراد کی بھی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 25 افراد میں سے تقریباً نصف درجن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ دو مہینوں میں تقریباً 7 درجن اموات ہوئی ہیں،اس سے پہلے صرف جولائی کے مہینے میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس پر تین بڑے حادثے ہو چکے ہیں۔ ان واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح جون کے مہینے میں ایکسپریس وے پر 4 حادثات ہوئے۔ ان حادثات میں بھی تقریباً 18 اموات ہوئیں۔