مدھیہ پردیش کے ساگر میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے،جہاں موسلا دھار بارش کے بعد دیوار گرنے سے تقریباً نو بچوں کی موت ہو گئی ہے۔
بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کے ساگر میں یہ ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء کی ایک بڑی جماعت آج اتوار اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے جمع ہو کر مندر کے پاس شیولنگ بنا رہے تھے،
جس کے قریب ہی ایک 50 سالہ پرانا مکان تھا جو کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکان کی دیوار کمزور پڑ گئی تھی،اسی دوران مکان کی گرتی دیوار کی زد میں یہ بچے آ گئے،
جسکی وجہ سے موقع پر ہی 9 بچوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ مرنے والوں میں 10 سے 19 سال کی عمر کے بچے تھے۔
وہیں زخمیوں میں کچھ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے فی الحال ان کا علاج جاری ہے،
بتا دیں کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے متاثرہ خاندان کو دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔