کیرالہ سے مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ محمد بشیر نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ حکومت بڑی ناانصافی کر رہی ہے۔ آپ اس کے ذریعے سسٹم کو مار رہے ہیں۔ آپ ہندو مسلم کر رہے ہیں۔ ہم ملک کو اس طرف جانے نہیں دے سکتے۔ کیرالہ سے سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ کے رادھا کرشنن نے کہا کہ اس بل کو پیش کرنے سے پہلے حکومت نے کسی اسٹیک ہولڈر، مسلم یا کسی تنظیم کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔ اسے واپس لیا جائے۔ اسے جامع بحث کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ آر ایس پی ایم پی این کے پریما چندرن نے قاعدہ 72 (2) کے تحت اس بل پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔