رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے قاعدہ 72 (2) کے تحت بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ آئین کی بنیادی روح پر حملہ ہے۔ ہندو پوری جائیداد اپنے بیٹے یا بیٹی کے نام کر سکتے ہیں لیکن ہم صرف ایک تہائی دے سکتے ہیں۔ اگر ہندو تنظیموں اور گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی میں دوسرے مذاہب کے لوگ شامل نہیں ہیں تو وقف میں کیوں؟ یہ بل ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفریق کرتا ہے۔ وقف جائیداد عوامی ملکیت نہیں ہے۔ یہ حکومت درگاہ اور دیگر جائیدادیں لینا چاہتی ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم خواتین کو دے رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ بلقیس بانو اور ذکیہ جعفری کو ممبر بنائیں گے۔ آپ ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ آپ مسلمانوں کے دشمن ہو۔