Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

وزیر اعلی ریونت ریڈی نے پہلی مرتبہ گولکنڈہ قلعہ سے لہرایا قومی پرچم، شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج شہر حیدرآباد کے تاریخی گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔ ریونت ریڈی نے بحیثیت چیف منسٹر پہلی مرتبہ قوم پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ریاست کی چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے جنگ آزادی میں حصہ لینے والے تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اور ہندوستان کے سابق وزير اعظم جواہر لعل نہرو کی جدو جہد کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ہندوستان جس عظمت و بلندی کی سطح پر ہے یہ انکی کوشش کے باعث ہے۔
ساتھ ہی ریاست کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آج تلنگانہ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر بھی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا جبکہ سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ پر پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی سلامی بھی لی۔