Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

جھارکھنڈ سے دہلی تک سیاست کا بازار گرم،جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین نے ایکس کے بائیو سے ہٹایا جے ایم ایم

جھارکھنڈ جے ایم ایم پارٹی کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بائیو سے اپنی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا نام ہٹا دیا ہے۔ اب چمپائی سورین کے نئے بائیو پر صرف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ لکھا گیا ہے۔ 
جھارکھنڈ کی سیاست میں ایک بار پھر کھلبلی مچ گئی ہے۔ جے ایم ایم لیڈر اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے اتوار کو دہلی پہنچنے کے بعد کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
 دریں اثنا، چمپائی سورین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بائیو سے اپنی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا نام ہٹا دیا ہے۔ اب چمپائی سورین کے نئے بائیو پر صرف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ لکھا گیا ہے۔