Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

اجمیرجنسی اسکینڈل: 32 سال بعد 6 ملزمین کو عمر قید کی سزا

سال 1992 میں راجستھان کے اجمیر ضلع میں 100 سے زیادہ اسکول کی لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ 
اس واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی تھی۔ اب 32 سال بعد اسپیشل پوکسو کورٹ نے 6 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
 اس کے علاوہ تمام 6 مجرموں پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ 
اس معاملے میں کل 18 لوگ ملزم تھے۔ ان میں سے 9 کو سزا ہو چکی ہے جبکہ ایک ملزم نے خودکشی کر لی تھی۔ ایک اور ملزم کے خلاف تاجر کے بیٹے سے زیادتی کا الگ مقدمہ چل رہا ہے۔ ایک ملزم تاحال فرار ہے جسے عدالت مفرور قرار دے چکی ہے۔ 
واضح رہے کہ اس کیس میں 6 ملزمین کے خلاف ٹرائل رواں سال جولائی میں مکمل ہوا تھا اور فیصلہ 8 اگست کو سنایا جانا تھا۔ لیکن اب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے کے بعد اب سب کی نظریں سزا کی مدت پر تھیں۔