عزت مآب چیف منسٹر جناب انمولاریونت ریڈی اور صدر و نائب چیر مین تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی جناب محمد فہیم الدین قریشی نے آج ایک پریس بیان میں کہا کہ اس تعلیمی سال میں 2024-NEET-UG میں کوالیفائی کرنے والے TMREIS طلباء نے ریاست بھر کے ممتاز میڈیکل کالجوں میں نشستیں حاصل کی ہیں۔ کونسلنگ کے پہلے دور میں 22طلباء نے مفت نشستیں حاصل کی ہیں۔
TMREIS قلیتی برادری کے پسماندہ طلباء کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ تمام مسابقتی امتحانات میں اچھے رینک حاصل کرنے کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے معیاری تعلیم ، مفت کتابیں، تمام بہترین سہولیات کے ساتھ مفت ہاسٹل اور ماہر و تجربہ کار لکچر رس فراہم کئے گئےہیں۔
204 تلنگانہ اقلیتی رہائشی جونیئر کالجس TMRIC کے طلباء کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے TMR سنٹرس آف ایکسیلنس کالجس کے لیے کیا گیا تھا۔ ان منتخب طلباء کو TMR سنٹرس آف ایکسیلنس کالحبس برائے IIT اور NEET کو چنگ میں داخلہ دیا گیا تھا۔
................
2024 NEET-UG میں شامل ہونے والے 206 طلباء میں 137 طلباء (85 لڑکے اور52 لڑکیاں ) کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کر چکے ہیں۔ کونسلنگ کے پہلے مرحلے میں 22 طلباء نے اس سال مفت میڈیکل سیٹیں حاصل کی ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ MBBS کی مزید (تقریبا 50 سیٹیں ہمارے طلباء دوسرے مرحلے اور تیسرے مرحلے کی کونسلنگ میں حاصل کر لیں گے۔
جب کہ ریاست بھر میں پرائیویٹ ادارے NEET کو چنگ فراہم کرنے کے لیے فی طالب علم تقریباً 4 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔TMREIS اندرون ملک انتہائی اور اعلیٰ معیار کی کو چنگ مکمل طور پر مفت فراہم کر رہا ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے میں حکومت تلنگانہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ معاشی طور پر پسماندہ اقلیتی طبقوں کے طلباء کو مسابقتی امتحانات میں بہترین کار کردگی دکھانے کے لیے بہترین ممکنہ تعاون حاصل ہو۔
TMRJC BARKAS B1 کے IIT/NEET ماہر تجربہ کار لیکچرس
1. پرنسپل : محترمہ صفیہ بیگم
2. ریاضی لکچرر : مسٹر ۔ سراج شیخ
3. حیاتیات لکچرر : مسٹر . قادر باشاہ
4. ریاضی لکچرر : ایم یادیہ
5. کیمیا لکچرر : مسٹر مہیش
6. کیمیا لکچرر : مسٹر ۔ ودھیا دھر
1. پرنسپل : مسٹر جے رامولو
2. انچارج پرنسپل: کے ایس جمیل
3. فنر کس لکچرر : مسٹر کے سرینواس
4. کیمیا لکچرر : مسٹر . ناسید
5. حیاتیات لکچر ر : یم۔ نا گرجنا
ماہر و تجربہ کار لکچررس TMRJC ALGOLE- G1
1. پرنسپل : کے ریچل
2. تلگو لکچرر : سوپنا
3. باٹنی لکچرر : مدھور اوینی۔
4. حیاتیات لکچرر : تحسین
فنر کس لکچرر : شریشا
TMREIS تعلیم میں عمدگی و ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور طلباء کو ان کے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ براہ کرم TMREIS اداروں میں اپنے لڑ کے ولڑکیوں کو داخلہ دلوائیں اور ان کے مستقبل کو مزیدروشن بنائیں۔
ہم اپنے طلباء اور TMREIS ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔