Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

مولانا ولی فیصل رحمانی کی سرپرستی میں رحمانی 30 کے طلبا نے لہرایا کامیابی کا پرچم

امیر شریعت جناب مولانا ولی رحمانی کا وژن آج بھی رحمانی30 کی صورت میں طلبہ کی کامیابیوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔ 
رحمانی 30 کے طلبا مسلسل مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحان میں قابل قدر کامیابی حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔ 
مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی سرپرستی میں ’رحمانی 30‘ کے طلبا نے ایک بار پھر کامیابی کا پرچم لہرا دیا ہے۔ 
طلبہ کی تعلیم و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں نے آج محمد علی ممتاز جیسے طالب علم کو انڈین اسٹاٹسٹیکل انسٹیٹیوٹ (آئی ایس آئی) کولکتہ میں داخلہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
اس سال علی ممتاز واحد اقلیتی طالب علم ہیں جنہیں آئی ایس آئی کولکتہ کے بیچلر آف اسٹاٹسٹیکل ڈیٹا سائنس (آنرز) پروگرام میں داخلہ ملا ہے، جبکہ تابش رضا (گِرِڈیھ، جھارکھنڈ) نے اسی پروگرام میں آئی ایس آئی دہلی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ 
حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے دونوں طلبا کے اہل خانہ اور رحمانی30 کی اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اپنے والد مرحوم کی وہ یادیں تازہ کیں جب وہ ہمیشہ رحمانی30 کے طلبہ کی ترقی اور ان کے آئی ایس آئی جیسے اعلیٰ اداروں میں داخلہ لینے کے بارے میں فکر مند رہتے تھے۔
رحمانی30، حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب کی بصیرت افروز قیادت کا زندہ ثبوت ہے، جو ان کے تعلیمی خواب کو پورا کر رہا ہے۔ اللہ تعالی رحمانی30 کو مزید کامیابیوں سے سرفراز کرے۔