تلنگانہ حکومت نے بلدی ایکٹ میں ایک نئی دفعہ تین سو چورہتتر بی کا اضافہ کرتے ہوے ایک آرڈینینس جاری کیا ہے ۔
جسے گو رنر جشنو دیو ورما نے منظوری دیدی ہے ۔ ہائیڈرا کو مزید تقویت دینے کیلئے اس آرڈینینس کو لایا گیا ہے ۔
تازہ ایکٹ کے مطابق جی ایچ ایم سی کمشنر کو حاصل اختیارات ریاستی حکومت کسی دوسرے ادارے کو منتقل کرسکتی ہے ۔
واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کیلئے زیادہ وقت رہنے پر ہی حکومت نے نئے آرڈینینس کو لایا ہے ۔
اگر دفعہ تین سو چورہتتر بی کے تحت اختیارات ہائیڈرا کو منتقل ہوتے ہیں تو جی ایس ایم سی کے تحت ہائیڈرا کے کمشنر بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے راست کاروائی کرسکے گا