Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابی نتائج:عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک نے درج کی جیت

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو ریاست میں اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کا بھی کھاتہ کھل گیا ہے۔ ڈوڈا اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک نے بی جے پی کے گجے سنگھ رانا کو تقریباً 4500 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ یہاں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر اور تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ تینوں مرحلوں میں کل 63.45 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔