پیغمبر اسلام کے خلاف زہر اگلنے والے نرسنگھا نند اور رام گیری مہاراج کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔ آج پٹنہ میں آل انڈیا انصاف کانفرنس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں بہار جھارکھنڈ کے علمائے کرام سمیت دیگراہم دانشورں نے شرکت کی ۔
اس دوران علمائے کرام نے حکومت ہند سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگھا نند اور رام گیری مہاراج کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔
اس کے علاوہ ان کے آشرم کو سیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ علمائے کرام نے بتایا کہ مرکزی حکومت یک طرفہ کاروائی کررہی ہے ۔ بے قصور مسلم علما ء، جو کہ کبھی کسی مذہب اور دھرم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ ان کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
جبکہ آئے دن کچھ شرپسند مہنت پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔ علمائے کرام نے مرکزی حکومت سے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کی مانگ کرتے ہوے ملعون نرسنگھا نند اور رام گیری مہاراج کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔