Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

مہاراشٹر اریاستی حکومت نے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا کیا فیصلہ۔اسمبلی انتخابات سے قبل ،مسلم اقلیت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے اقدامات

مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی حکومت نےمسلم اقلیت اور پسماندہ برادریوں کو اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ 
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے مدرسہ کے اساتذہ کی تنخواہ اور مولانا آزاد فینانشل کارپوریشن کے ورکنگ کیپٹل میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈی  ایڈ کی ڈگری کے حامل پرائمری اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ فی الحال 6,000 روپے سے بڑھ کر 16,000 روپے ہو جائے گی، جبکہ BEd کے ساتھ سیکنڈری سکول کے اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ 8,000 روپے سے بڑھ کر 18,000 روپے ہو جائے گی۔
ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت ریاستی حکومت نے مدارس سے کہا کہ وہ دینی علوم کے ساتھ جدید تعلیم بھی فراہم کریں۔ مدارس میں سائنس، ریاضی، سماجیات، انگریزی، مراٹھی، ہندی اور اردو پڑھانے کی تجویز ہے.